
تاشقند : مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں بے نقاب ہونے پر بطور احتجاج وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمودنے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکرسے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا، تاشقند میں انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاح پر شرکا کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا اس موقع پر عمران خان نے فرداًفرداً تمام سربراہان اور وزرائے خارجہ سے ہاتھ ملایا لیکن ایس جے شنکر سے ہاتھ نہیں ملایا،عمران خان نے جے شنکر کے ساتھ کھڑے روسی وزیرخارجہ سے غیر رسمی گفتگو بھی کی، ادھرتاشقند میں طنزیہ سوال پر وزیراعظم عمران خان نے بھارتی صحافی کو کرارا جواب دیا صحافی نے پوچھا تھا کہ کیا دہشت گردی اور مذاکرات دونوں ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں؟، وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کب سے بھارت سے کہہ رہےہیں کہ وہ مہذب ہمسایہ بن کررہے لیکن کیا کریں کہ آر ایس ایس کا نظریہ اس کے راستے میں حائل ہے۔


































