
بچوں کو اپنی ظاہری شکل و صورت اور خصوصیات پر راضی رکھنے کے طریقے:
1️⃣ اپنے بچے کو صاف ستھرا اور صحت مند رہنے کا مشورہ دیں۔
2️⃣ ورزش کرنے اور جسمانی تندرستی برقرار رکھنے جیسی عادات پر اس کی حوصلہ افزائی کریں۔
3️⃣ اس کی جسمانی ضروریات پر سنجیدگی سے توجہ دیں جیسے: نیند، کھانا اور آرام و سکون کا خیال رکھنا۔
4️⃣ جسمانی نشوونما میں فردی خصوصیات کا مختلف ہونا، اس بات کو قبول کرنے میں اس کی مدد کریں۔
5️⃣ جس طرح آپ اس کی خداداد صلاحیتوں کا احترام کرتے ہیں اسی طرح اس کے جسمانی ضعف کا بھی احترام کریں۔


































