
بچوں کو دوست بنانے کا ہنر
میرا ایک ۱۴ سالہ بیٹا ہے لیکن ابھی تک اس سے گہرا دلی تعلق نہیں بنا سکا اور وہ گوشہ نشین ہوچکا ہے۔ ایسا کیا کروں جس سے ہمارا دوستانہ تعلق بن جائے؟*
بچوں کے ساتھ مل جل کر کام کرنا*
سب سے پہلا مرحلہ یہ ہے کہ آپس میں آغاز اجتماعی فعالیت سے کریں۔ مثلا عید کے دنوں میں اکٹھے خریداری کرنے جائیں کیونکہ بچے خریداری کو پسند کرتے ہیں۔ ممکن ہے اس سے دلی وابستگی پیدا ہو۔
اکٹھے وقت گزاریں*
بعض اوقات اکٹھے بیٹھ کر ٹیلی ویژن دیکھیں۔
مثال کے طور پر بچے کرکٹ کو پسند کرتے ہیں، اکٹھے بیٹھیں اور دو، تین سوال ان سے پوچھیں۔
آپ کس کو سپورٹ کریں گے؟ کس نے زیادہ رنز بنائے؟ کونسی ٹیم مضبوط ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔ یہ عمل آپ کے رابطے میں صمیمیت کو بڑھائے گا۔
بیرونی سرگرمیاں!*
بچوں کے ساتھ کچھ سرگرمیاں گھر سے باہر رکھیں۔
یعنی بچوں سے کہیں آج موسم بڑا سہانا ہے. ہم سیروتفریح کے لیے پارک چلیں گے۔گھومیں پھریں گے اور کچھ کھائیں پیئں گے۔
یہی کام اور سرگرمیاں آپ کے اور بچوں کے درمیان گہرے تعلق میں اضافہ کا باعث بنیں گی۔ ایسی سرگرمیوں کا نہ ہونا اور ان سے دور دور رہنا دوستانہ تعلق کو ختم کر دیتی ہیں۔


































