
تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ائرلائن ہما نے پاکستان کے لئے پروازیں بحال کردیں، ہما کے مطابق 24 جون سے پاکستان کے لیے پروازیں شروع ہوجائيں گی اور شیڈول کے مطابق ہر ہفتے دو پروازیں اڑان بھریں گی، ایرانی سول ایوی ایشن نے گزشتہ ہفتے پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا یہ پابندی کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی تھی۔


































