تہران(نیوزڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے شامی صدربشارالاسد سے ملاقات میں کہا کہ ایران دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھے گا۔لاریجانی نے ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی اور کہا کہ ایران کو یقین ہے کہ شام اپنی سرزمین کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک کریگا۔شام کے صدر نے کہا کہ ملک بھر سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ادلب میں نہتے شہریوں کو اغوا کر کے ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے سے دہشت گردوں کا خاتمہ شامی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی کی شامی صدرسے ملاقات
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی کی شامی صدرسے ملاقات
-
Ilyas - فروری 21, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































