Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

ایرانی جوہری پروگرام میں مدد کا الزام، امریکا نے چین اور روس کی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

ایران کے جوہری میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کرکے امریکا نے چین اور روس کی 4 کمپنیوں پر معاشی پابندیاں لگا دیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے چین کی دو کمپنیوں چینگدو بیسٹ نیو میٹیریلز اور زیبو ایلیم جب کہ روس کی دو کمپنیوں نیلکو گروپ اور جوائنٹ اسٹاک کمپنی ایلکون پر 2 سال کے لیے برآمدات اور تجارتی مراعات پر پابندی لگادی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ جن کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہیں وہ ایران کے میزائل پروگرام کے لیے حساس معلومات اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کی ہدایت پر محکمہ کامرس کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں دراصل صدر ٹرمپ کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جس میں انہوں نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ امریکا کے اس فیصلے پر ایران، چین اور روس کی جانب سے تاحال کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular