
تہران : ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا دوسروں کے سر الزام ڈال کر اپنے مجرمانہ تعلقات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، جواد ظریف نے ٹوئٹ میں امریکا کو انتباہ کیا ہے کہ وہ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے معاملات کو ٹھیک کرے، ہیٹی کے وزیر اعظم کے قتل میں امریکی ہاتھ بالکل نمایاں ہے اور اسی طرح کی کوشش ونیزویلا کے صدر کے خلاف بھی کی جا رہی ہے، انہوں نے لکھا کہ امریکا سے وابستہ مسلح عناصر امریکی سرزمین پر بیٹھ کر ونیزویلا اور ہیٹی کے رہمناؤں کے قتل کا منصوبہ تیار کرتے ہیں جبکہ امریکا دوسروں پر اغوا کی کارروائيوں کا الزام لگا کر اپنے ان مجرمانہ تعلقات کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کہا امریکا کے یہ اقدامات بالکل بچکانہ اور مضحکہ خيز ہيں، جواد ظریف نے امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ الزام تراشیوں کی بجائے اپنے معاملات درست کریں۔


































