
امریکی طیاروں میں دہشت گردوں کو عراق کے مختلف شہروں میں منتقلی کی ویڈیوز مل گئیں ، کمیشن نے جائزہ لینے کے بعد اقدامات کی سفارش کردی
ویڈیوز کا جائزہ لیا، ہزاروں داعشیوں کی شام میں اہلخانہ کیسا تھ موجودگی خطرناک ہے، کمیشن، امریکا نے 10ہزار داعشیوں کو پناہ دے رکھی ہے، علمائے اسلام یونین
بغداد (نیوز یسک) تین کالم عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی امور کمیشن کے رکن بدر الزیادی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا داعشیوں کو اپنے طیاروں میں عراق منتقل کر رہا ہے، ایسی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی طیارے دہشت گردوں کو عراق کے مختلف شہروں میں پہنچارہے ہیں ، ہم نے سیکورٹی اور دفاعی امور کمیشن میں ان ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد سیکورٹی افسران سے ایسے اقدامات کا مقابلہ کرنے کی سفارش کی ہے، کمیشن کے ایک اور رکن عبد الخالق العزاوی نے بھی تصدیق کی کہ داعشی عناصر کی بڑی تعداد شام میں موجود ہے، اور ہزاروں کی تعداد میں ان کے اہل خانہ بھی ساتھ ہیں ، یہ ٹائم بم کی مانند انہتائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ، ادھر علمائے اسلام یونین کے سربراہ جبار المعموری نے کہا ہے کہ امریکا نے 10ہزار سے زیادہ داعشیوں کو پناہ دے رکھی ہے، شام کے مختلف مقامات خصوصا عراقی سرحدوں کے قریبی علاقوں میں 10ہزار سے زائد داعشی عناصر موجود ہیں ، جنہیں امریکیوں نے مکمل تحفظ فراہم کر رکھا ہے۔


































