Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

اقوم متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے پاکستانی مندوب کی ملاقات، بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کر دیئے

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا ہے۔ بھارتی دہشت گردی سے متعلق ڈوزئیر پاکستان نے یواین سیکریٹری جنرل کو پیش کر دیا۔ اقوم متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی اور بھارتی دہشت گردی سے متعلق ڈوزیئرؤ پیش کیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ ذیلی اداروں کو بھی ڈوزیئرپیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو بھی ڈوزیئردیا جائے گا اور تمام فورمز پر ڈوزیئر کی پیروی بھی کی جائے گی۔ منیر اکرم نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے اور سی پیک کو سبوتاژ کرانے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی دہشت گردی یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی سے آگاہ کیا۔ جنرل سیکریٹری نے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

پاکستان کے مندوب کا کہنا تھا کہ جارحیت کی صورت میں پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے بھی ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا بھارت سی پیک کو سبو تاژ کرنے کیلئے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہا ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔بھارت بدمعاش ریاست کا روپ دھارنے جا رہا ہے، مزید خاموش رہنا پاکستان اور خطے کے امن کے مفاد میں نہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان کے گرد دہشت گردی کا جال بن کر اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا تھا، ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular