قندھار میں سرکاری چیک پوسٹوں پر طالبان کا منظم حملہ ناکام بنادیا گیا
کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں فوج سے جھڑپوں میں 50سے زائد طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ، درجنوں طالبان نے قندھار شہر کے ارد گرد پانچ اضلاع میں سرکاری چیک پوسٹوں پر بیک وقت ایک بڑا اور مربوط حملہ کیا،یہ حملہ نہایت منظم تھا جواب میں افغان فوج کو زمینی دستوں کے ذریعے شیلنگ کے علاوہ فضا سے بمباری بھی کرنا پڑی، افغان سیکیورٹی فورسز نے یہ حملہ ناکام بنا دیا ہے اور اس دوران 51 دہشت گرد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے، فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- افغان فورسز سے جھڑپوں میں 51طالبان ہلاک ،کئی زخمی


































