
کابل : کابل میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے وقت ایوان صدر کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا حملے کے باوجود نماز کو جاری رکھا گیا راکٹ صبح 8 بجے کے قریب داغے گئے اور ان کی آواز گرین زون تک سنی گئی، جہاں غیرملکی سفارخانے اور سرکاری ادارے واقع ہیں صدر اشرف غنی نے عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد خطاب میں کہا کہ طالبان نے ظاہر کر دیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں یہ عید افغان فوج کی قربانیوں، جرأت کے احترام میں انکے نام کی ہے۔ اشرف غنی نے کہا کہ ملک میں ملیشیا بنانے اور آمریت کی کوئی جگہ نہیں طالبان نے ظاہر کر دیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں، اب ہم اسی بنیاد پر فیصلے کریں گے۔


































