اسرائیلی اقدام شرمناک اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، وزیرصحت
غزہ(نیوز ڈیسک) فلسطین کی خاتون وزیر صحت مئی الکیلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے کرونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والی ویکسین کے غزہ میں داخلے کو معطل کر دیا ہے، انہوں نے اس فیصلے کو شرم ناک قرار دیا ،الکیلہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی وزارت صحت کو غزہ میں کرونا ویکسین کی 2000 خوراکیں داخل کرنے سے روک دیا، روسی اسپٹنک وی ویکسین ہنگامی شعبوں اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں کام کرنے والے طبی عملے کو فراہم ہونا تھی،فلسطینی خاتون وزیر نے تمام بین الاقوامی قوانین اور سمجھوتوں کے منافی اس اقدام کی پوری ذمے داری اسرائیل پر عائد کی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل نے غزہ میں کوروناویکسین کا داخلہ روک دیا
اسرائیل نے غزہ میں کوروناویکسین کا داخلہ روک دیا
-
Ilyas - فروری 18, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































