Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نابود ہوکر رہے گا یہ حقیقت ہے، حسن نصراللہ

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی تسلط اور فلسطینی علاقوں پر صیہونی قبضے کے درمیان کوئی فرق نہیں اسرائیل کے مقابلے کو امریکی تسلط کے خلاف جدوجہد سے الگ نہیں سمجھنا چاہیے امریکا نے خطے کے تمام تر وسائل کو اسرائیل کی جھولی میں ڈال دیا ہے اور صیہونی حکومت کا وجود امریکی حمایت سے وابستہ ہے۔
فلسطین فتح یاب ہوگا کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب میں قائد مقاومت نے کہا کہ اسرائیل کی صفحہ ہستی سے نابودی کی بات خواب نہیں حقیقت ہے۔ جب ہم غاصب، قابض اور باطل حکومت، سرطانی پھوڑے اور اصل دشمن کی صفحہ ہستی سے نابودی کی بات کرتے ہیں تو یہ کوئی خواب و خیال اور آرزو نہیں کیونکہ ہم جھوٹی بات پر یقین نہیں رکھتے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ بیت المقدس نزدیک آگیا ہے تو واقعی نزدیک آگیا ہے اور جنگ سیف القدس نے ہر دور سے زیادہ بیت المقدس کو ہمارے نزدیک کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے دنیا میں بہت سوں کو اسرائیل کی نابودی کی بات بری لگے لیکن ہم حقائق کے بیان میں مبالغہ آرائی سے کام نہیں لیتے بلکہ حقیقی امیدوں کی بات کرتے ہیں۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ خطے میں داعش کا فتنہ، مسئلہ فلسطین کو سردخانے میں ڈالنے کی غرض سے پیداکیا گیاتھا لیکن استقامتی محاذ نے اس فتنے کو ناکام بنادیا ہے۔ اگر استقامتی محاذ نہ ہوتا تو دنیا مسئلہ فلسطین کو بھول چکی ہوتی۔ حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکی تسلط خطے کے عوام اور خاص طور سے عراق اور شام کے لوگوں کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے اور جبکہ ہر قوم کو امریکی مداخلت کے بغیر اپنے مستقبل کے تعین کا حق حاصل ہے انہوں نے کہا کہ دشمن کے ذرائع ابلاغ نے تحریک مزاحمت کو بدنام کرنے کے لیے شدید جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے امریکا کو لبنان کے موجودہ بحران کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن دیگر ملکوں کو لبنان کی مدد کرنے سے روک رہا ہے اور پابندیوں اور رکاوٹوں کے ذریعے عوام کو حزب اللہ کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے لبنان کی اقتصادی مشکلات اس ملک کے بہادر عوام کے ہاتھوں حل ہوں گی اور حکومت کی تشکیل کی فیصلہ کن گھڑی آنے والی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular