Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی بحری جہاز میںدھماکا، ایران پر الزام لگادیا

 خلیج عمان میں سفر کے دوران دبئی کے نزدیک اسرائیلی جہا ز میں زوردار دھماکا ، بیرونی حصے کے دونوں جانب سوراخ ہوگئے،جہاز کو نقصان، عملہ محفوط رہا
 جہاز پر حملہ ایران کا کام ہے ،وہ اسرائیل کا سب سے بڑا دشمن جو ٹھہرا،صہیونی وزیراعظم،ایران اسرائیلی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے،وزیردفاع
 کراچی (نیوز ڈیسک) خلیج عمان میں اسرائیل کے مال بردار بحری جہاز میں دھماکہ ہوا ،دھماکے سے جہاز کو نقصان پہنچا تاہم عملہ محفوظ رہا، مال بردار بحری جہاز ایم وی ہیلیوس رے خلیج عمان میں سفر کررہا تھا کہ دبئی کے نزدیک جہا ز میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں جہاز کے بیرونی حصے کے دونوں جانب سوراخ ہوگئے، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ دھماکا میزائل لگنے سے ہوا ہے یا جہاز کے ساتھ بارودی سرنگ چپکائی گئی تھی اور اس کے پھٹنے سے دھماکا ہوا تھا،جہاز کو دبئی کی بندرگاہ لے جایا گیا جہاں اس کی مرمت کا کام کیا گیا، اسرائیل نے دھماکے کا الزام ایران پر جڑ دیا، صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا کہ یہ بات عیاں ہے کہ جہاز پر حملہ ایران کا کام ہے ،وہ اسرائیل کا سب سے بڑا دشمن جو ٹھہرا، ان کی فورسز پورے خطے میں ایران کو نشانہ بنائیں گی ،ایرانیوں کے ہاتھوں میں جوہری ہتھیار ہر گز نہیں آئیں گے ،نہ معاہدے کے ساتھ اور نہ اس کے بغیر ،یہ بات میں نے اپنے دوست جو بائیڈن کو بھی بتا دی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینز نے بھی کہا کہ ایران اسرائیلی ڈھانچے اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، ہمارے ابتدائی جائزے کے مطابق جہاز کے محل وقوع سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے ایرانیوں کا ہاتھ کارفرما ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular