Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی ایٹمی پروگرام میں توسیع، ایران پر واویلا کرنیوالے خاموش

 ڈیمونا ایٹمی تنصیبات میں وسیع تعمیراتی سرگرمیاں، سرگرمیوں کا ہدف ابھی واضح نہیں، بین الاقوامی ایٹمی تنظیم نے سٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر جاری کردیں
 تعمیر ات2019 کے اوائل یا 2018 کے آخر میں شروع ہوئی تھیں،برطانوی ماہر، کیا آپ کو تشویش ہے؟ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا اور یورپی رہنما ﺅں پر طنز
مقبوضہ بیت المقدس /تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل نے ڈیمونا میں ایٹم بم بنانے کی فیکٹری کو توسیع دینے کا کام تیز کردیا لیکن ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر واویلا کرنے والی قوتوں نے منافقانہ خاموشی اختیار کرلی ، ایٹمی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ماہرین کی تنظیم انٹرنیشنل پینل آن فزل میٹریل (آئی پی ایف ایم ) نے صحرائے نیگو میں واقع ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کی سٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر جاری کی ہیں جس سے ایٹمی تنصیبات میں وسیع تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے،آئی پی ایف ایم کے مطابق تعمیراتی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور سائٹ پر تعمیرات کیلئے زیر استعمال گاڑیوں کے ساتھ بہت تیزی سے کام جاری ہے جو نظر آ رہا ہے تاہم ان سرگرمیوں کا ہدف ابھی واضح نہیں ہے،ڈیمونا میں جس جگہ پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں، وہ جگہ ایٹمی ری ایکٹر ری پراسیسنگ پلانٹ کے نزدیک ہے،برطانوی اخبار گارڈین نے پرنسٹن یونیورسٹی میں سائنس اور عالمی سلامتی کے پروگرام کے محقق پاویل پوڈویگ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لگتا ہے کہ یہ تعمیر ات2019 کے اوائل یا 2018 کے آخر میں شروع ہوئی تھی ، لہذا یہ کام تقریباً دو سال سے جاری ہے ، لیکن ہم صرف اتنا ہی کہہ سکتے ہیں،ڈیمونا کا یہ مرکز 1950 کی دہائی میں فرانسیسی امداد کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا جس نے اسرائیل کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، ایرانی وزیر خارجہ جہ محمد جواد ظریف نے اسرائیل کی ایٹمی سرگرمیوں میں تیزی پر کہا ہے کہ صہیونی حکومت خطے کی واحد جوہری بم بنانے والی فیکٹری ڈیمونا کو وسیع سے وسیع تر کر رہی ہے ،انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر جوبائیڈن، عالمی جوہری ادارے، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلراینگلا مرکل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کیا آپ بہت فکرمند ہیں؟ کیا آپ بہت پریشان ہیں؟ کیا آپ کو تھوڑی تشویش لاحق ہے؟ کیا آپ کیلئے یہ موضوع اہمیت کا حامل ہے کہ اس پر آپ کچھ کہیں ؟ میرا خیال تھا کہ ایسا ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular