Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

استقامتِ زینبیؑ

تحریر: شاہد عباس ہادی

سیدہ زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی شخصیت، ایک ہمہ گیر شخصیت ہے۔ عرفان و فلسفہ اور منطق کے درخشاں باب جب بھی ان کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں، ان کی علمی و معنوی عظمت اور معرفت کے آگے سر تسلیم خم کر دیتے ہیں۔ سیدہ زینب کبریٰ (س) کی استقامت، صبر، حریت و حمیت کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایمان کی برکت اور اپنے آپ کو خدا کے حوالے کر دینے سے ایک مسلمان عورت کا دل اس قدر کشادہ ہو جاتا ہے کہ بڑے بڑے حادثات ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں، اپنے عظیم کردار سے آمریت کو بے نقاب کیا، ظلم و استبداد کی قلعی کھول دی اور فانی دنیا پر قربان ہونے والوں کو آخرت کی ابدیت کا پاکیزہ چہرہ دکھایا، صبر و استقامت کا کوہ گراں بن کر علی علیہ السلام کی بیٹی نے ایسا کردار پیش کیا، جس سے ارباب ظلم و جور کو شرمندگی اور ندامت کے سوا کچھ نہ مل سکا، ظالم و استکبار اور استعمار کی دیواروں کو ہلا کر رکھ دیا۔
 آج یزید وقت کے خلاف ہمیں کردار زینبی (س) اپنانا ہوگا، خوف و مایوسی کی فضا کو ختم کرنا ہوگا، صبر زینبی اور استقامت پر عمل پیرا ہو کر شیطانی استعماروں کو شکست سے دوچار کرنا ہوگا۔ آج انسانیت کو دور حاضر کے یزیدوں اور ابن زیاد جیسوں کا سامنا ہے، یمن و فلسطین ظلم و استبداد کی چکی میں پس رہے ہیں، دنیائے شیطنت خاموش تماشائی بن کر ظلم و استبداد میں برابر کی شریک ہے۔ پاکستان میں بھی ان طاقتوں کے سیاہ کارنامے چھپے ہوئے نہیں، میرے وطن کی زمین ان استعماری طاقتوں کے ظلم بدولت خون سے رنگین ہوچکی ہے، ان وحشی اور انسانیت سے عاری طاقتوں نے وطن عزیز کے ہر ٹکڑے پر خون بہایا ہے، پوری انسانیت کو کفر و الحاد کے نعرے میں جکڑ کر مادر وطن کی ہر ماں کو خون کے آنسو رولایا ہے۔ ہمیں زینبی کردار کے ذریعے ان طاقتوں کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی، ہمیں زینبی بن کر سوچنا ہوگا، ہمیں زینبی بن کر عمل کرنا ہوگا، صبر و شجاعت کے ذریعے پاک وطن کی اپنے خون سے آبیاری کرنی ہوگی، دنیائے مظلومیت کی آواز میں آواز ملانی ہوگی۔
ایک زینبی یمن و فلسطین کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑ سکتا، مظلومیت کی مدد کرنی ہوگی اور عالمی و استکباری طاقتوں کے ظلم کو کچلنا ہوگا، کردار زینبی ہمیں ظلم کے خلاف مقاومت کرنا سکھاتا ہے، کردار زینبی ہمیں یہ تربیت دیتا ہے کہ باطل کے خلاف میدان میں حاضر ہو جاو ¿، عصر حاضر میں حق و باطل کی جنگ میں لاتعلق نہ رہو، ظالم و مظلوم کو ایک نظر سے دیکھنا سنگین جرم ہے۔ باطل سے برسرپیکار رہو، کامیابی تمہارا مقدر ہے، وگرنہ تم مصائب و آلام کا شکار ہو جاو ¿ گے اور فانی دنیا کے شکنجے میں پھنس کر رہ جاو ¿ گے۔ اگر وقت کے یزید کے مقابل استقامت کی تو کامیاب رہوگے، کردار زینبی ہی کامیاب رہے گا، کیونکہ آقازادی نے یزید کے دربار میں ہر یزیدِ عصر کو پیغام دے دیا تھا کہ "اے یزید! تم جو مکر و فریب کرسکتے ہو کر لو، جتنی چالیں چل سکتے ہو، چل لو! خدا کی قسم تو ہمارے ذکر کو نہیں مٹا سکتا۔”
ReplyReply allForward

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular