Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے تحت توہین رسالت(ص) کیخلاف اتوار کو نمائش تا فرانسیسی سفارتخانہ احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یکم نومبر 2020ء بمطابق 14 ربیع الاول بروز اتوار کو نمائش چورنگی سے فرانسیسی سفارتخانے تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ عزاخانہ زہرا (ع) کراچی کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علی اویس نے کہا کہ پاکستان فی الفور فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرکے عاشقان نبی (ص) کے وطن سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرکے عاشق رسول(ص) ہونے کا ثبوت دے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مسلم اتحاد ہر طرف سے مسلم امہ پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور ان کے مقابلے میں وحدت اسلامی پارہ پارہ ہے، ابلیس زمان بار بار سرکار دو جہاں (ص) کی شان میں گستاخی کرکے مسلم امہ کی غیرت ایمانی کو للکار رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم امہ بیداری کا ثبوت دے اور گستاخان مصطفیٰ (ص) کو منہ توڑ جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات (ص) کی شان میں گستاخی کائنات انسانی کا سب سے بڑا گناہ ہے، ایسا کرنے والا ملعون اور جہنمی ہے، جس کی سزا صرف موت ہے، مغربی دنیا میں آزادی اظہار کی تشریح غلط ہے، مقدس ہستیوں کی شان میں بے ادبی دنیا کا کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا، انبیاء کی شان میں گستاخی پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے جبکہ او آئی سی بھی بے حسی کا مظاہرہ کرکے غلامی امریکا و اسرائیل کا ثبوت دے رہی ہے۔ علی اویس کا کہنا تھا کہ او آئی سی کو چاہیئے تھا کہ ہنگامی اجلاس بلاکر فرانس کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے لیکن انہوں نے چپ کا روزہ رکھ لیا۔
اس موقع پر آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سرکاری سطح پر فرانس و فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے اور پاکستان میں موجود فرانسیسی سفیر کو فی الفور عاشقان مصطفیٰ (ص) کی سرزمین سے ملک بدر کیا جائے، نبی (ص) کی ناموس سے بڑھ کر کچھ نہیں، قوم آگے بڑھے، فرانسیسی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرے۔ محمد عباس کا کہنا تھا کہ ایک طرف فرانسیسی شہری نے نبی کریم (ص) کے گستاخانہ خاکے بناکر بدترین توہین کی تو دوسری جانب فرانسیسی حکومت کی جانب سے اس کی حمایت اور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے ثابت کر دیا کہ فرانس کے قلب میں مسلمانوں کے خلاف لاوا پک رہا تھا جو اب باہر آرہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular