
وزیراعظم معین عبدالملک کی زیر قیادت کابینہ 24 وزرا پر مشتمل ہوگی، ، نئی حکومت حوثیوں کے خلاف ناکامیوں کے تناظر میں قائم کی گئی تاکہ مل کر ان سے نمٹا جائے
ریاست کی رٹ کی واپسی اور بغاوت کے خاتمے کی اھم ذمے داری ہے،وزیراعظم، سعودیہ اور امارات مل کر حوثیوں سے نمٹنے میں کامیاب ہو جائیںگے،بحرین
صنعا)نیوز ڈیسک) یمن میں عرب امارات اور سعودی عرب نے اپنے اختلافات دور کرنے کیلئے مشترکہ حکومت قائم کرلی،سعودی نواز صدر منصور ہادی اور امارات نواز جنوبی انقلابی کونسل نے مشترکہ طور پر نئی کابینہ تشکیل دی ہے، نئی حکومت کا قیام ریاض معاہدے کے تحت عمل میں لایا گیا ہے،وزیراعظم معین عبدالملک کی زیر قیادت نئی کابینہ 24 وزرا پر مشتمل ہوگئی، محمد علی المقدشی وزیر دفاع، میجر جنرل ابراہیم احمد حیدان وزیر داخلہ اور احمد عوض بن مبارک وزیر داخلہ ہوں گے ، نئی حکومت حوثیوں کے خلاف مسلسل ناکامیوں کے تناظر میں قائم کی گئی تاکہ مل کر ان سے نمٹا جائے،اس سے قبل یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان طے پائے گئے ،وزیر اعظم معین عبدالملک کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے اعلان کے ساتھ ہی ہم پر تمام لوگوں کے سامنے ریاست کی رٹ کی واپسی اور بغاوت کے خاتمے کی ذمے داری ہے، سیاسی اہلیت کی حامل حکومت کے اعلان کا سہرا سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کی کوششوں کے سر ہے، اس سے قبل یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان طے پائے گئے،یمن میں سعودی سفیر محمد آل جابر نے کہا ہے کہ یمن میں نئی حکومت کی تشکیل یمنی جماعتوں کے مثبت ردعمل اور ریاض معاہدے میں اتفاق رائے سے ان کی ذمہ داریوں کے نفاذ کی بدولت عمل میں آئی ہے ، سعودی عرب یمن کے استحکام کا خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں تمام کوششوں کی حمایت کرے گا، بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کی نئی حکومت اور عبوری کونسل مل کر حوثیوں سے نمٹنے میں کامیاب ہو جائیںگے، کویت کی وزارت خارجہ، برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب، مصری وزارت خارجہ اور عرب پارلیمنٹ نے بھی یمن میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم کیا۔


































