دشمن کا محاصرہ ”حقیقی طاقت“ پر ہمارے بھروسے کو مزید بڑھا دے گا، غزہ و لبنان ہماری فرنٹ لائن ہیں ،ایران نے میزائل اتحادیوں کو دفاع کیلئے فراہم کئے
ایران نے مزاحمتی محاذ کوکبھی فراموش نہیں کیا، وہ بہت طاقتور ہے اور وہ خود فیصلہ کرے گا کہ شہیدوں کے انتقام کب اور کیسے لینا ہے،قاسم سلیمانی کی برسی پر خطاب
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے ایران نے خود پر مسلط کردہ صدام کی جنگ لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے باوجود لبنانی مزاحمتی محاذ کو فراموش نہیں کیا جبکہ شامی جنگ کے دوران بھی شامی حکومت اور عوام کی بھرپور مدد کی ہے ،1982 سے ہی مزاحمتی محاذ کا سب سے بڑا حامی ایران و شام ہی ہیں، جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی کے موقع پر قوم سے خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی عظمت و مظلومیت تاابد تاریخ میں ثبت رہے گی ، شہید قاسم سلیمانی جنگ کے معاملے میں صرف مکتوب رپورٹوں پر اکتفا نہیں کرتے تھے بلکہ وہ جنگ کے شرائط کا جائزہ لینے کے لئے خود فرنٹ لائن پر حاضر ہوتے تھے،ایران بہت طاقتور ہے اور وہ خود یہ فیصلہ کرے گا کہ ان شہیدوں کے انتقام کب اور کیسے لینا ہے،انہوں نے کہاکہ ایران نے خود پر مسلط کردہ صدام کی جنگ لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے باوجود لبنانی مزاحمتی محاذ کو فراموش نہیں کیا جبکہ شامی جنگ کے دوران بھی شامی حکومت اور عوام کی بھرپور مدد کی ہے ،1982 سے ہی مزاحمتی محاذ کا سب سے بڑا حامی ایران و شام ہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ غزہ و لبنان قابض صیہونیوں کے مقابلے میں ہماری فرنٹ لائن ہے، نہ یہ کہ ایرانی دفاع کے لئے، ایران نے میزائل غزہ و لبنان کو اپنے دفاع کیلئے فراہم کئے ،برسوں سے یہی دونوں علاقے غاصب صیہونیوں سے مقابلے کیلئے فرنٹ لائن تھے،ایران ایک طاقتور ملک ہے اور جہاں چاہے، اپنے اتحادیوں اور خطے میں موجود اپنی فورسز کی مدد کے بغیر ہی جارح قوتوں کو دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ،حسن نصراللہ نے کہاکہ یہ اسلامی مزاحمتی محاذ کی خاصیت ہے کہ وہ جب بھی اپنے کسی کمانڈر سے محروم ہوتا ہے تو پہلے سے بڑھ کر مضبوط، سنجیدہ اور چوکنا ہو جاتا ہے ، آج صرف ہم ہی محاصرے میں نہیں بلکہ دشمن بھی مکمل طور پر محاصرے میں ہے اور ایک ایسی جنگ میں گھر چکا ہے، جو وہ وقت سے پہلے ہی ہار بیٹھا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ محاصرہ ”حقیقی طاقت“ پر ہمارے بھروسے کو مزید بڑھا دے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ہم ہی نہیں دشمن بھی محاصرہ میں ہے اوروہ جنگ…
ہم ہی نہیں دشمن بھی محاصرہ میں ہے اوروہ جنگ ہار چکا ہے (سید حسن نصراللہ)
-
Ilyas - جنوری 6, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 18
- 0 minute read


































