Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

کوہاٹ: شیعہ، سنی عمائدین اور انتظامیہ کا جرگہ

کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں شیعہ، سنی عمائدین اور انتظامیہ کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا، جرگے میں ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ، کمشنر کوہاٹ سید عبدالجبار شاہ، ڈی پی او جاوید اقبال، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، جسٹس ریٹائرڈ سید ابن علی، جاوید پراچہ سمیت مختلف اہل تشیع اور اہلسنت مشران موجود تھے۔ اس موقع پر طے پایا کہ اہلسنت اور اہل تشیع مسالک کے مابین امن و امان کے حوالے سے کل سیٹھ گوہر سیف اللہ خان کے حجرہ محمد زئی میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوگا۔ جرگے میں دونوں مسالک کے مابین پچھلے چند روز کے دوران پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران کوہاٹ میں اہل تشیع کے تین افراد کی شہادت کے بعد حالات متاثر ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کوہاٹ ریجن میں کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular