ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کی مدد کریں
نیویارک(نیوزڈیسک) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا کی شکل میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے، انھوں نے خبردار کیا ہے کہ وباکے نتیجے میں دنیا ایسی کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے جس کی ماضی قریب میں کوئی مثال نہیں ملتی، سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سماج کے مرکز پر حملہ کر رہی ہے اور لوگوں کی جانیں اور ان کا روزگار چھین رہی ہے، انھوں نے کہا ’کووڈ-19‘ اقوامِ متحدہ کے قیام کے بعد سے لیکر اب تک کا سب سے بڑا امتحان ہے ہے، انتونیو گوتیرس نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کی مدد کریں ورنہ اس وبا کے جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کا خدشہ ہے۔


































