
لاہور: لاہور میں تعینات چینی قونصل جنرل پنگ زنگ وو نے کہا ہے کہ پاکستان کو سامراجیت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے دونوں ملکوں کے عوام میں بھی مضبوط تعلقات کی تحریک شروع ہوچکی ہے، انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کی تقریب سے خطاب میں چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری، اس کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیساتھ یہاں معاشی ترقی ، توانائی اور انفراسٹرکچر تعمیرچین کی اولین ترجیحات میں ہے، چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتوں سے مل کر پاکستان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے


































