کسی پر توہین اسلام کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کر نے والے رسوائی کا باعث ہیں
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ چند عناصر کی انتہا پسند انہ سوچ اور رویے کے باعث مسلمانوں کو آج ساری دنیا میں مشکلات کا سامنا ہے، کسی بھی انسان پر توہین اسلام کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کر نے والے اسلام اور مسلمانوں کی رسوائی کا باعث ہیں ،علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یہ اس شدت پسندانہ سوچ کا شاخسانہ ہے جو گزشتہ چند عشروں میں پورے معاشرے میں پیدا کی گئی دوسری طرف حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے بھی ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ، ملک کا عدالتی نظام موثر بنانے کی ضرورت ہے


































