Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی خودمختاری اپنی خودمختاری سمجھتے ہیں، کشمیر پر پاکستانی موقف کے شروع سے حامی ہیں، متولی روضہ رضوی

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ ایران کے موقع پر روضہ رضوی کے متولی حجت الاسلام احمد مروی سے مشہد مقدس میں ملاقات میں حجت الاسلام احمد مروی نے کہا کہ آستانہ قدس رضوی نے پاکستانی زائرین کے لیے میرجاوہ سرحد پر بہترین زائر سرا قائم کیا ہے جہاں ان کے آرام و آسائش کی جملہ سہولتیں موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی رشتے اور سرکاری تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
روضہ رضوی کے متولی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی خودمختاری اور طاقت کو اپنی خودمختاری اور طاقت سمجھتے ہیں اور کشمیر کے بارے میں پاکستان کے جائز موقف کے شروع سے حامی رہے ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر ، پاکستانی زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے روضہ رضوی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشہد مقدس اور روضہ رضوی اپنے پرسکون اور نورانی ماحول میں اس وقت پانچ لاکھ پاکستانی زائرین کی میزبانی کر رہا ہے اور ہمیں امید ہے کے مستقبل قریب میں، زائرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر بارگاہ رضوی میں حاضری دی اور فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ اسلام کے روضے کی زیارت کا شرف بھی حاصل کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular