Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

پار اچنار میں ایک ہی خاندان کے4 افراد شہید، بچہ شدید زخمی

واقعہ اپر کرم کے علاقے شلوزان میں پیش آیا، اسد علی زیر تعمیر مکان میں مزدوروں کا کھانا لے کر جارہے تھے کہ گھات میں بیٹھے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی
بھائی شاملاتی زمینوں سے قبضہ چھڑانے کی جدوجہد کررہے تھے،عدالتوں میں کیس بھی چل رہا تھا،شہید اسد کے بھائی کا موقف،مقدمہ میں نامزد 6افراد گرفتار
پاراچنار(نیوزڈیسک) پار اچنار میں تکفیریوں نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چار افرادکو شہید اور ایک بچے کو زخمی کردیا، واقعہ اپر کرم کے علاقے شلوزان میں پیش آیا، اسد علی زیر تعمیر مکان میں مزدوروں کا کھانا لے کر جارہے تھے کہ گھات میں بیٹھے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد 6افراد کو گرفتار کرلیا، فائرنگ سے 28سالہ انجنئیر اسد علی ولد مزمل حسین،16سالہ، ، ید اللہ ولدتراب علی، 24سالہ صادق حسین ولد زاہد حسین اور اور تین سالہ ایان حیدر ولد ارباب حسین مرحوم شہید ہوگئے ، جبکہ 10سالہ صفدرعباس ولد وہاب علی زخمی ہوا، باپ اسد علی کی گود میں بیٹھی تین سالہ بیٹی انعم فاطمہ معجزانہ طور پر بچ گئی،شہداکی تدفین سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان شلوزان میں کر دی گئی ، ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل سے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی،ایک ہی گھر سے بیک وقت چار جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام برپا ہوگیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی، پولیس نے فائرنگ اور قتل کے الزام میں چھ افراد گرفتار کر لئے ،شہید اسد علی کے بھائی ناصر مہدی کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی شاملاتی زمینوں سے قبضہ چھڑانے کی جدوجہد کررہے تھے اور اس حوالے سے عدالتوں میں کیس بھی چل رہا تھا ، قاتلوں نے ان کے خاندان کے بچوں سمیت چار افراد کو قتل کرکے نا انصافی اور درندگی کا مظاہرہ کیا ہے، عدالت اور متعلقہ حکام قاتلوں کو قرار واقعی سزا دیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular