لاہور( پ ر ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 23 مارچ کوجامعة المنتظر میں منعقد ہوگا،رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس کا دس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے،مجلس اعلیٰ کے ا راکین علامہ سید ساجد علی نقوی ، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی ،علامہ محمد تقی نقوی، علامہ محمد رمضان توقیر ، علامہ جواد ہادی اور دیگر بھی شریک ہوں گے ،سیکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری ایجنڈے کے مطابق وزارت تعلیم کے ساتھ معاہدوں کی پیش رفت کا جائزہ، مدارس کی رجسٹریشن ،ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم ،اتحاد تنظیمات مدارس کی صوبائی سطح پر تشکیل ،مدارس میں ممبر خواتین و حضرات کی تربیت کے شعبہ کا قیام، وفاق المدارس کے نام کی تبدیلی ، دستوری ترامیم اور نئے صدر وفاق المدارس کا ایجنڈے کا حصہ ہے
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس 23 مارچ…
وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس 23 مارچ کو ہوگا
-
Ilyas - مارچ 18, 2021
- قومی خبریں
- 7
- 0 minute read


































