لاہور(پ ر ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہزارہ شہداءکے ورثاءکو بلیک میلرقراردینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور ان کے منصب کے منافی ہے، عمران خان کا اپنے سیاسی مخالفین اور حکومتی نا اہلی کے متاثرین غم زدگان کے لیے ایک جیسے الفاظ استعمال کرنا قابل مذمت ہے جو الفاظ وزیر اعظم نے ادا کئے وہ ان کے منصب کے شایان شان نہیں،جس کی عمران خان کو پوری پاکستانی قوم سے معذرت کرنی چاہیے۔
پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ، مولانا سیاسی تنہائی کا شکار ہیں، فائزہ نقوی
لاہور( پ ر ) جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹ سے استعفی نہ دینے، سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے سے پی ڈی ایم عملی طور پر ختم اور برائے نام اپوزیشن اتحاد کا سربراہ مولانا فضل الرحمن سیاسی تنہائی کا شکار ہو گئے ہیں۔جے یو پی شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں فائزہ نقوی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت سے اختلاف پالیسی کا نہیں، اقتدار کا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ورثا کو بلیک میلرقراردینا وزیراعظم کے منصب کے منافی ہے،…
ورثا کو بلیک میلرقراردینا وزیراعظم کے منصب کے منافی ہے، علامہ محمد افضل حیدری
-
Ilyas - جنوری 13, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 20
- 0 minute read


































