انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑے بغیر پاکستان میں انتشار کا خاتمہ ممکن نہیں
لاہور(پ ر ) جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورقربانیوں کے باعث ملک کے اندر استحکام پیدا ہوا اور بیرونی دشمنوں کا مقابلہ بھی کیا گیا،دہشت گردوں نے سابقہ فاٹا کے علاقے میں قبضہ جما لیا تھا، جسے افواج پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دے کر کلیئر کروایا ،حال ہی میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اعتراف قابل تحسین ہے، امریکا، برطانیہ، فرانس ، اٹلی سمیت دیگرعالمی قوتیں بھی پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کریں اور آئندہ کسی قسم کی پراکسی وار سے اجتناب کریں ۔اجلاس سے خطاب میںانہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑے بغیر پاکستان میں انتشار کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ ناصبی خارجی عناصر کی سرکوبی بھی ضروری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف چار سالہ آپریشن ردالفساد کے اثرات کو زائل ہونے سے بچانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانا ہوگا
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانا ہوگا، پیر معصوم…
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانا ہوگا، پیر معصوم نقوی
-
Ilyas - مارچ 4, 2021
- قومی خبریں
- 11
- 0 minute read


































