
ابوجا : نائیجریا میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی فوری رہائی کے لئے مظاہرے کئے گئے، سب سے بڑا مظاہرہ ابوجا کے ضلع گارکی میں ہواجس میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا، مظاہرین نے پلے کارڈزاور بینرز اٹھارکھے تھےجن پر حکومت سےمطالبہ کیا گیاتھا کہ وہ اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زاکزاکی اور ان کی اہلیہ کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے، ابوجا کے علاؤہ دوسرے شہروں میں بھی شیخ ابراہیم زکزاکی کے حامیوں نے مظاہرے کئے، نائیجریا کی فوج نے شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ زینت ابراہیم کو 2015 سے غیرقانونی قید میں رکھا ہوا ہے اور عدالتی احکامات کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جارہا ہے۔


































