
نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے مسلم مخالف نفرت کے زہر کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ انٹونیوگوتریس نے کہاکہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے دن منانے کا مقصد مسلم مخالف نفرت کے زہر کے خاتمے کا مطالبہ ہے۔اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے پہلی بار عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ امتیازی سلوک ہم سب کو مٹا سکتا ہے، ہمیں اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ آج اور ہر دن ہمیں مشترکہ انسانیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، تقسیم کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بدولت 15 مارچ کو پوری دینا میں اسلاموفوبیا کے خلاف دن منایا جاتا ہے۔


































