Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

لبنانی فوج کے طاقتور ہونے میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا ہے، حسن نصراللہ

بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ مزاحتمی محاذ کے میڈیا کے خلاف امریکی اقدامات نے آزادی اور آزادی بیان کے اس کے نعرے کے جھوٹ کو ثابت کر دیا ہے۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی ویب سائٹوں کو بلاک کرنے کا امریکی اقدام، امریکی حکومت کے دعوؤں کے کھوکھلا ہونے کا ثبوت ہے۔ مزاحمتی محاذ کی ویب سائٹوں کو محدود کرنا، کوئی اتفاقی واقعہ نہیں ہے کیونکہ ان سائٹوں نے "قدس کی تلوار” نامی آپریشن میں فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور صیہونی دشمن و تکفیری دہشت گردوں کے خلاف موقف اختیار کیا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ سائٹس مذہبی ہیں جن کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم لبنانی فوج کو ملک کی حقیقی سیکیورٹی ، استحکام و اتحاد کی ضمانت مانتے ہيں۔ لبنانی فوج کے طاقتور ہونے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا ہے۔ امریکا ہی ہے جو علاقائی ممالک سمیت دنیا کے دوسرے ممالک کی مدد کو لبنانی فوج تک پہنچنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس بات کا خوف ہے کہ کہیں لبنان کی فوج اتنی طاقتور نہ ہو جائے کہ اسرائیل کے خلاف ڈٹ جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular