Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کی امداد کیلئے قومی فنڈ قائم کیا جائے، وفاق المدارس الشیعہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے حکومت اور اپوزیشن کے فلسطین پر مشترکہ موقف کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی ہر قسمی مدد اور حمایت دینی فریضہ ہے، اسلامی جمہوری ایران کی طرح عرب ممالک بھی کُھل کر فلسطین کا ساتھ دیں، وزیر اعظم عمران خان، او آئی سی کو اسلامی حمیّت کے تقاضوں کے مطابق اقدام کرنے کیلئے رابطہ کریں۔ مولانا مرید نقوی نے فلسطینی مجاہدین کی مدد، متاثرین کی آبادکاری اور زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے قومی فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام مسالک کے علماء اور عوام سے فلسطین میں جاری بحران میں مکمل یکجہتی کا ثبوت دینے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ مظلومین کی کامیابی اور خونخوار اسرائیل کی تباہی کے لئے محافلِ دعا منعقد کی جائیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ فلسطین میں جاری جنگ میں مغربی میڈیا فلسطین کا زیادہ نقصان ظاہر کرکے اسرائیل کی برتری ثابت کرنا چاہتا ہے۔ ہمارا اسلامی میڈیا مجاہدین کے جوابی حملوں سے ہونیوالے نقصانات اور اسرائیل کے خوف و ہراس کو بھی واضح کرے۔ حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کا شدید نقصان کیا ہے۔ پہلی بار اسرائیل کو مجاہدین کے ہاتھوں عبرتناک مزاحمت کا سامنا ہے۔ امت مسلمہ کے مورال کو بلند رکھنے کیلئے اسلامی میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular