بارہویں امام معصوم ؑ مختلف وجوہات کی بنا پر اور مشیت الہٰی کے تحت پردہئ غیب میں زندگی بسر کررہے ہیں اور انسانی معاشرہ ان کی ظاہری موجودگی سے محروم ہے۔
امام مہدی ؑ کی غیبت کا دور ۰۶۲ھ سے شروع ہوا اور دو قسم کی غیبت یعنی غیبت صغریٰ اور غیبت کبریٰ میں تقسیم ہوا۔ ”غیبت صغریٰ“ ۰۶۲ھ سے شروع ہوئی اور ۹۲۳ھ تک رہی اس غیبت کے دور میں مخصوص افراد اور خاص نائبین کاواسطہ امام ؑ سے رہتا تھا اور آنحضرتؑ کا رابطہ لوگوں کے ساتھ ان ہی کے توسط سے برقرار تھا، ان خاص نائبین کے نام ترتیب کے ساتھ اس طرح ہیں:
۱)۔ عثمان بن سعید عمری۔
۲)۔محمد بن عثمان عمری۔
۳)۔حسین بن روح نوبختی۔
۴)۔علی بن محمد سمری۔
یہ شخصیات”نوّاب اربعہ“ کے نام سے مشہور ہیں اور شیعہ علماء کے درمیان بہت بلند منزلت اور احترام کے حامل ہیں۔ لیکن ۹۲۳ھ سے جب غیبت کبریٰ کا دور شروع ہوا جو اب تک چلا آرہا ہے اس دور میں کوئی خاص فرد آنحضرت ؑ کے نائب یا نمائندہ کی حیثیت سے معین نہیں ہے اور ہر وہ شخص جو اس قسم کا دعویٰ کرے کہ وہ امام ؑ کی جانب سے نائب خاص ہے وہ جھوٹا ہے۔
لیکن انسانوں کو سعادت اور کامل تک پہنچنے کے لئے بنیادی طور پر ہمیشہ الہٰی رہبروں اور ہدایت کی ضرورت ہے جو الہٰی احکام اور الہٰی فرامین کو بخوبی جانتے ہیں اور ان پر عمل پیرا ہو کر اپنے تمام پیروکاروں کے لئے نمونہ ہیں۔ کیونکہ (ان سے ہٹ کر) دیگر قوانین بشری اور دیگر قیادتیں اور رہنمائی انسانی ضرورت کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔
اسی وجہ سے اس مقام پر ایک بنیادی سوال پیش آتا ہے کہ زمان غیبت میں وہ افراد جو حق کے طالب ہوں ان کی اور انسانی معاشرے کی کیا ذمہ داری ہے؟ کسی طرح اس شفاف پانی کو کوثر حق سے سیراب ہو کر بنیادی ضرورت کو جس پر سعادتِ انسانی کا دارومدار ہے پورا کیا جائے۔
ذرا سا غور و فکر کرنے، اسلامی نظریات کے اصولوں کا مطالعہ کرنے اور وہ روایات اور اسناد جو خود امام زمانہ ؑ اور دیگر معصومین ؑ کی جانب سے وارد ہوئی ہیں ان کا جائزہ لینے کے بعد یہ واضح ہو جاتا ہے کہ انسانی زندگی کی اس ضرورت کا منطقی حل پیش کیا گیا ہے اور اس عالم بشریت کو سعادت کی راہ میں یوں ہی حیرت زدہ اور بغیر تکلیف شرعی کے رہا نہیں کردیا گیا۔ الہٰی ہدایت کی روشنی کے فروغ کے لئے اور ہدایت کو گمراہی سے ممتاز کرنے کے لئے طالبان حق کے لئے راستے کو پہنچادیا گیا ہے۔ دورِ غیبت میں رہبری اور اسلامی معاشرے کو چلانے کی ذمہ داری ان کے کاندھوں پر ہے جو اصطلاح میں ”فقیہ“ کہے جاتے ہیں۔
فقیہ وہ شخص ہے جو اصولِ شریعت کو سمجھتا ہو اور اس سلسلہ میں اجتہاد کی حد تک پہنچا ہو اور اس قدر مہارت حاصل کرے کہ اسلامی اصولوں کی بنا پر شرعی حکم صادر کرے۔
یا دوسرے الفاظ میں، فقہا وہ دانشمند ہیں جو اپنی علمی کوشش اور تلاش کی وجہ سے اپنے اندر یہ صلاحیت پیدا کرلیں کہ فقہی مبانی اور اسلامی منابع سے استفادہ کرتے ہوئے ہر مسئلے میں شرعی حکم کا استنباط کرکے مسلمانوں کو بتاسکیں، یہ افراد درحقیقت پیغمبر اکرمؐ اور معصوم اماموں ؑ کی راہ کو جاری رکھنے والے ہیں۔
ہر مسلمان جو خود فقہا کی مانند اسلامی منابع سے احکام کا استنباط نہ کرسکتا ہو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کس فقیہ اور مجتہد جامع الشرائط کی تقلید کرے، یعنی تمام اسلامی مسائل میں مجتہد کے فتویٰ اور نظریہ کے مطابق عمل کرے، فتوا پر عمل کرنے والا شخص مقلدِ اور جس فقیہ کے نظریات پر عمل کیا جائے اسے مرجع تقلید کہا جاتا ہے۔
البتہ احتیاط پر بھی عمل کیا جاسکتا ہے اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے رسالہئ علمیہ کی طرف رجوع کیجئے۔
وہ تمام افراد جو مرجع تقلید بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امام زمانہ ؑ کے نائب عام ہیں خود امام زمانہ ؑ نے ایک شیعہ کے جواب میں اپنی مبارک تحریر کے ساتھ یہ لکھا کہ:”حوادث اور مسائل میں ہماری حدیثوں کی روایت کرنے والوں کی جانب رجوع کرو کیونکہ وہ تم پر میری حجت ہیں اور میں اللہ کی حجت ہوں۔“
شرعی احکام کو احادیث کے راویوں اور علماء سے حاصل کرنا پیغمبر اسلام ؐ اور معصوم اماموں ؑ کے دور میں بھی رائج تھا، لیکن اس حدیث کی روشنی میں تمام حوادث و واقعات میں، تمام سیاسی و اجتماعی مسائل میں بھی احادیث کے روایوں اور علماء کی جانب رجوع کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جو اسلامی منابع سے استفادہ کرتے ہوئے تمام مسائل میں استنباط کی قدرت رکھتے ہوں اور مسلمانوں کی مشکلات اور مسائل کا مناسب راہ حل پیش کر سکتے ہوں، تو ایسے افراد کو دینی رہبر کی حیثیت سے قبول کرنا چاہیے تاکہ اس کی رہنمائی کے ذریعہ حق کو باطل سے جدا کرکے پہچانا جاسکے۔ اس بات کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ زمانہ ئ غیبت میں رہبری دو طریقوں سے ہو سکتی ہے۔
۱۔فتویٰ میں رہبری (مرجعیت) یعنی احکام شرعی کا بیان کرنا(احکام تکلیفی اور احکام وضعی دونوں کو بیان کرنا)۔
۲۔ سیاسی رہبری یعنی امت اسلامی کی پیشوائی۔
اس بنا پر مرجع وہ ہے جو تنہا مسلمانوں کی فردی اور اجتماعی زندگی میں ان کی شرعی تکلیف کو بیان کرنے کا ذمہ دار ہو لیکن امتِ اسلامی کا رہبر یا پیشوا وہ شخص ہے جو فتویٰ بیان کرنے کے اعلاوہ حکومتِ اسلامی کی تشکیل کے لئے اقدام کرے اور اسلامی معاشرے کو احکام اسلامی کی بنیاد پر چلائے۔
اس بیان سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ رہبر اور مرجع میں سے ہر ایک فقیہ ہے وہ امام زمانہ ؑ کا نائب عام ہے لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ تمام فقہاء مقام مرجعیت میں احکام شرعی کا استنباط کرسکتے ہیں اور اپنے فتوؤں کو بیان کر سکتے ہیں، مسلمان بھی آزاد ہیں کہ جس مرجع کو اعلم سمجھیں اس کی تقلید کریں، لیکن رہبر اور اسلامی حاکم چند افراد نہیں ہو سکتے بلکہ وہ فقیہ جو رہبر کی حیثیت سے ہو جس کے ہاتھوں میں حکومت کی باگ ڈور ہو اس کی اطاعت تمام مسلمانوں پر واجب ہو جاتی ہے یہاں تک کہ تمام فقہاء پر بھی واجب ہے کہ وہ اس کی اطاعت کریں کیونکہ حکومت، دین سے جدا کی جانے والی چیز نہیں اور بہت سے اسلامی احکام کا اجراء اسلامی حکومت کے بغیر ممکن نہیں ہے اسی وجہ سے کئی احکام ایسے ہیں جن کو اسلامی حاکم کی جانب پلٹا یا جاتا ہے۔
اس نظریہ کی بنا پر ولایتِ فقیہ، ولایت تشریعی کی اقسام سے ہے جیسا کہ پیغمبر اکرمؐ اور آئمہ معصومین ؑ کی ولایت ہے لہٰذا غیبتِ امام ؑ کے دور میں فقیہ جامع الشرائط کے کاندھوں پر اس ولایت(پرستی) اور رہبری کی ذمہ داری ہے(شرعی اور عقل کی رو سے وہ چیز جو حیاتِ رسولؐ کے زمانے میں اور امیر المومنین ؑ علی ابن ابی طالب ؑ کے زمانے میں لازم تھی) یعنی حکومت اور معاشرے کے نظام کو چلانا، یہ ذمہ داری ان کے بعد ہمارے زمانے میں بھی لازم ہے اس سلسلے میں جو اختیارات معصومین ؑ کو حاصل تھے وہی ولی فقیہ کو حاصل ہیں۔ ان امور میں جس طرح پیغمبرؐ اور اماموں ؑ کی اطاعت واجب تھی اسی طرح ”ولی فقیہ“ کی اطاعت بھی واجب ہے، بہ الفاظِ دیگر چونکہ ”ولی فقیہ“ امام زمانہ ؑ کا نائب ہوتا ہے اور آنحضرت ؑ کی غیبت کے دور میں ان کی نمائندگی میں اسلامی حکومت کی تشکیل اور اس کو سنبھالنے کے لئے اقدام کرتا ہے لہٰذا اس سلسلے میں آنحضرت ؑ کے تمام مناصب اور اختیارات اسے حاصل ہیں، روایات کی روشنی میں آئمہ معصومین ؑ کے پاس تین مناصب تھے جن پر ولی فقیہ بھی فائز ہے۔
۱۔ دینی مرجعیت، شرعی احکام کو بیان کرنا۔
۲۔قضائی مرجیعت، حکم صادر کرنا(قضاوت کرنا)۔
۳۔لوگوں کی رہبری کرنا، اسلامی حکومت کی تشکیل دینا۔
(بشکریہ کتاب: نسل کوثر)

































