متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ کونسل کا جنوبی علاقوں میں خودمختار حکومت کے قیام کا اعلان، سعودی نواز ہادی حکومت پر بدعنوانی اور بدانتظامی کا الزام
کونسل کا اقدام بغاوت ہے،خطرناک اور تباہ کن نتائج نکلیں گے،ہادی حکومت کی دھمکی،عرب امارات ریاض معاہد ے پر عملدرآمد یقینی بنائے، سعودی عرب
عدن(نیوز ڈیسک)یمن پر حملہ آور سعودی عرب اور عرب امارات کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، عدن میں قائم عرب امارات کی حمایت یافتہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل(ایس ٹی سی) نے اپنے زیرِ کنٹرول علاقوں میں خود مختار حکومت بنانے کا اعلان کر دیا،جسے سعودی نواز ہادی حکومت نے ریاض معاہدے کی خلاف ورزی اور مسلح بغاوت قرار دیا ہے،ایس ٹی سی نے ہنگامی حالت اور اپنے زیر کنٹرول عدن اور جنوبی صوبوں میں حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، کونسل نے سعودی نواز حکومت پر بدعنوانی اور بدانتظامی کا الزام لگایا ہے، کونسل نے گذشتہ سال اگست میں عدن کے عبوری دارالحکومت پر قبضہکرلیا تھا اور نومبر میں دونوں گروپوں میں جنگ بندی کا ایک معاہدہ ہواتھااور سعودی عرب اور عرب امارات نے ریاض میں معاہدے پر دستخط کئے تھے، سعودی حمایت یافتہ حکومت نے ایس ٹی سی کے اقدام کو بغاوت قرار دیتے ہوئے ’خطرناک اور تباہ کن‘ نتائج کی دھمکی دی ہے، منصور ہادی حکومت کے وزیرِ خارجہ محمد الہدھرامی کا کہنا تھا کہ نام نہاد کونسل کاجنوبی انتظامیہ کے قیام کا اعلان اس کی دہشت گردی کی بحالی ہے، اور ریاض معاہدے کو مسترد کرنا اس سے مکمل برطرفی کا اعلان ہے،عدن کے عوام کئی دن سے بجلی کی سپلائی منقطع اور معاشی حالات ابتر ہونے کی بنا پر منصور ہادی حکومت اور عبوری کونسل کے خلاف سڑکوں پر نکل کراحتجاج و مظاہرے کر رہے تھے، دونوں فریقوں نے گذشتہ سال نومبر میں اختیارات کے بٹوارے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جسے اقوام متحدہ نے یمنی خانہ جنگی ختم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا تھا،سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے عرب امارات پر ریاض معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیا ہے،انہوں نے کہا کہ معاہدے کو یقینی بنانااس پر دستخط کرنے والے دونوں فریقین کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عرب اتحاد میں پھوٹ،عرب امارات کی حمایت یافتہ ایس ٹی…
عرب اتحاد میں پھوٹ،عرب امارات کی حمایت یافتہ ایس ٹی ایس کاجنوبی یمن کی خود مختاری کا اعلان
-
Ilyas - مئی 1, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 9
- 0 minute read


































