Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

عراق:(چھوٹی چھاؤنیوں سے امریکی فوج منتقل

)حشد الشعبی کی قیادت اور ٹھکانے امریکا کا اصل ہدف
حبانیہ میں تقدم فوجی اڈے سے ۰۰۵ فوجی نکل گئے، تمام قوت عین الاسد پر منتقل،امریکی مشیر اور ماہرین بغداد پہنچ گئے،امریکی اڈوں پر مسلسل طیاروں کی لینڈنگ
فوج کی ازسر نوتعیناتی امریکا کی فوجی حکمت عملی، نشانہ حشد الشعبی ہے،رکن پارلیمنٹ،امریکا کوکسی بھی کارروائی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی،کتائب حزب اللہ
بغداد (نیوز ڈیسک) امریکا نے عراق میں ایک اور فوجی اڈہ خالی کرکے عراقی فورسز کے حوالے کردیا،عراقی رکن پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا حشد الشعبی کی قیادت کو نشانہ بنانا چاہتا ہے،تفصیلات کے مطابق امریکا نے عراق کے شہر حبانیہ میں تقدم فوجی اڈے سے 500 فوجی منتقل کردئے ہیں اور اڈے کو عراقی فورسز کے حوالے کردیا ہے، امریکا نے کئی چھوٹے اڈوں سے اپنی فوجی قوت کو عین الاسد بیس منتقل کردی ہے جبکہ التاجی، اربیل اور الحریر اڈوں پر بھی جنگی تیاریاں کی جارہی ہیں، امریکی چھاؤنیوں میں مسلسل طیاروں کی لینڈنگ جاری ہے،کئی امریکی مشیر اور فوجی ماہرین بھی عراق پہنچ چکے ہیں، امریکی زیر استعمال چھاؤنیوں کی حفاظت کے لئے پیٹریاٹ میزائل سسٹم تعینات کئے جارہے ہیں، چھاؤنیوں کے آپس پاس سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں،عراق میں چھاؤنیاں خالی کرنے کا عمل مزاحمتی قوتوں کیخلاف فوجی کارروائی کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے، پارلیمنٹ کی سیکیورٹی اور دفاعی کمیٹی کے رکن کریم المحمدوای نے فوجی اڈے خالی کرنے کو امریکا کی فوجی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل کرنے کیلئے نہیں کیا جارہا ہے بلکہ امریکا نے حشد الشعبی کی قیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ابھی تک امریکی فوج کی ازسر نو تعیناتی کے مقاصد سامنے نہیں آئے لیکن پیٹریاٹ سسٹم کی تنصیب اور بیشترفوجیوں کو ایک ہی اڈے پر جمع کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ امریکا حشد الشعبی کے اہداف اور قیادت کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، ادھرمزاحمتی قوتوں نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر عراق کے اندر کوئی فوجی کارروائی کی گئی تو پورے عراق میں امریکا کے سارے فوجی اور اقتصادی مفادات پر ایک ساتھ حملے کئے جائیں گے،حزب اللہ عراق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے عراقی عوام کے خلاف کوئی بھی کارروائی کی تو انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی،ادھرایرانی القدس فورس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قانی عراق کا پہلا دورہ کیا،جس کا مقصد امریکاکی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا،ایران میں قومی سلامتی کے مشیریحی رحیم صفوی نے امریکی حکام کو خبردار کیا کہ وہ عراق میں کسی نئے فوجی آپریشن کے سنگین نتائج سے خبردار رہیں،امریکا کو موجودہ صدر کے دور میں بڑی اسٹرٹیجک ناکامیو ں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular