Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

صیہونیوں کو مستقبل میں مزید شکستوں کا منھ دیکھنا پڑے گا،انصار اللہ

سامراج چاہتا ہے عرب اسرائیل دوستی کے ذریعہ فلسطین سے توجہ ہٹا دی جائے
 صنعا (نیوز ڈیسک) یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو مستقبل میں مزید شکستوں کا منھ دیکھنا پڑے گا، فلسطینی قوم پر جاری صیہونی جارحیت اور اسکے مظالم، خود صیہونی دشمن کے زوال کو رقم کریں گے، حالیہ معرکہ آرائی کا ایک اچھا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ صیہونیوں کے خلاف ہونے والی جد وجہد میں ایک نئی جان پڑ گئی اور یہ فلسطینی بھائیوں کی آپسی ہم آہنگی اور اتحاد و ہمدلی کے ذریعے ہی ممکن ہو پایا، اس وقت یمن کو ا ±س جارحیت کا سامنا ہے جس کی نگرانی امریکا کر رہا ہے اور اس کا نقشہ غاصب صیہونی حکومت اور برطانیہ نے مل کر تیار کیا جسے انکے نمک خوار عملی جامہ پہنا رہے ہیں، سامراج کی کوشش یہ ہے کہ خود ساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ دوستی پر عرب اور اسلامی ممالک کو آمادہ کر کے فلسطین کی طرف سے توجہ ہٹا دی جائے مگر اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر فلسطین کی دلیر اور شجاع قوم کی پشت پناہی کریں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular