
تل ابیب : صیہونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے ظلم ودرندگی سے بھرپور 12 سالہ وحشیانہ دور کا خاتمہ ہوگیا اسرائیل کی پارلیمان نے نئی اتحادی حکومت کے قیام کی منظوری دے دی دائیں بازو کے قوم پرست نفتالی بینیٹ نے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے اور حکومت کی تبدیلی کی قیادت کی ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سیاسی تعطل کے دو سالوں میں چار انتخابات میں حصہ لینے والی قوم کو متحد کریں گے ان کی حکومت تمام لوگوں کے لیے کام کرے گی اور اس کی ترجیحات تعلیم ، صحت اور اصلاحات ہوں گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہم جو کر سکے کریں گے اور کسی کو بھی خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں اور میں ان لوگوں سے کہوں گا جو آج رات کو جشن منانے والے ہیں کہ وہ لوگوں کی تکلیفوں پر ڈانس مت کریں۔ ہم دشمن نہیں ہیں، ہم ایک لوگ نہیں۔اقتدار کی شراکت سے متعلق معاہدے میں یامینا پارٹی کی سربراہی کرنے والے نفتالی بینیٹ، ستمبر 2023 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے جبکہ مزید دو سالوں کے لیے اقتدار سینٹرسٹ یش اتید کے رہنما، یائیر لاپڈ کے حوالے ہو گا۔


































