
نابلس : فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے نو عمر نوجوان شہید ہوگیا، نابلس کے قریب اسرائیلی آباد کاری کے خلاف احتجاج میں جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے ٹائر جلائے اور اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کیا جس کے بعد اسرائیلی اہلکاروں کی طرف سے آنسو گیس کے علاوہ ربڑ کی گولیوں کے ساتھ ساتھ جان لیوا گولیاں بھی فائر کی گئیں۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 15 سالہ فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


































