
صہیونی افواج نے فلسطین کے غرب الاردن کے علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ دنیا الوطن کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے نابلس شہر میں ڈرائیونگ کر رہے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کر دی جس کے سبب بلال عدنان رواجبه شہید ہو گیا۔
صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان اُن پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ صہیونی دہشت گرد روزانہ کی بنیادوں پر اپنے من پسند بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں پر یا تو فائرنگ کرتے ہیں یا انہیں اغوا کر لے جاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے مغربی کنارے اور غزہ کی تمام گزرگاہوں کو کورونا کے بہانے بند کر دیا ہے اور وہ اس وبائی بیماری کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


































