امریکا کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا جائے گا ، وزارت خارجہ
تہران(نیوزڈیسک)ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے عالمی اداروں میں ایرانی سفارت کاروں کے خلاف اپنے غیرقانونی اقدامات کا سلسلہ بند نہیں کیا تو عالمی عدالت انصاف میں اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا ، وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بتایا کہ تہران میں سوئیزرلینڈ کے سفارتخانے کو جو امریکی مفادات کا محافظ ہے ایک سخت و انتباہ آمیز مراسلہ بھیج کرامریکا کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف جیسے بین الاقوامی اداروں میں جن کا ہیڈ آفس امریکا میں ہے ، ایرانی سفارتکاروں کے خلاف اپنے غیرقانونی اقدامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹ لیا جایاجائے گا ، امریکی حکومت ایک طویل عرصے سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی سفارتکاروں کے لئے امریکا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں بہت سے مسائل پیدا کرتی رہی ہے اور یہ اقدامات ایران اور چند دیگرممالک کے سفارتکاروں کی کارکردگی میں خلل ڈالنے اور اسے روکنے کا باعث بنے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سفارتکاروں کیخلاف اقدامات پر ایران کاامریکا کو سخت انتباہ
سفارتکاروں کیخلاف اقدامات پر ایران کاامریکا کو سخت انتباہ
-
Ilyas - جنوری 21, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































