Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

سعودی تعلیمی نصاب سے اسرائیل مخالف مواد خارج

یہودمخالف احادیث بھی درسی کتب سے نکال دی گئیں، درسی کتب میں موجود صہیونی خطرہ کے عنوان پرپورا باب حذف کردیا گیا،جہاد سے متعلق مواد بھی صاف
اسرائیلی دشمن کا لفظ صہیونی دشمن سے تبدیل، نصاب سے عیسائیوں اور ہم جنس پرستوں کے خلاف نفرت انگیز مواد کو بھی حذف کردیا گیاہے،رپورٹ میں انکشاف
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے پیشرفت کرتے ہوئے اپنے تعلیمی نصاب سے اسرائیل اور صہیونیت مخالف تمام مواد کو نکال دیا ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق 2020میں جو نصابی کتب شائع ہوئی ہیں ان میں صہیونی ،اسرائیل اور یہود مخالف کسی قسم کا مواد موجود نہیں حالانکہ 2019تک یہ مواد درسی کتب میں شامل تھا، نصاب سے جہاد سے متعلق مواد بھی صاف کردیا گیا ہے ،رپورٹ کے مطابق یہودیوںسے متعلق رسول اکرم کی حدیث کہ یہود ونصاریٰ تمہار ے کبھی دوست نہیں ہوسکتے کو نکال دیا گیاہے، نصابی کتب میں اب کسی ایسی جنگ کی مذہبی پیش گوئی موجود نہیں کہ مسلمان تمام یہودیوں کو مار ڈالیں گے، مقبوضہ بیت المقدس میں مقیم ایک مانیٹرنگ گروپ نے سعودی عرب کے حالیہ نصاب کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے گروپ کے مطابق کتب میں صہیونی خطرہ کے عنوان سے ایک پورا باب موجود تھا جو اب موجود نہیں، گروپ کے سی ای او ، مارکس شیف نے بتایا کہ نئی درسی کتابیں مملکت میں نصاب کو جدید بنانے کی ایک ادارہ کی کوشش کی نمائندگی کرتی ہیں ، سعودی حکام نے یہودیوں کے خلاف نفرت کے خاتمے کا عمل شروع کردیا ہے ،، اسرائیل کے ساتھ رویے زیادہ متوازن اور روادار ہوگئے ہیں،اسرائیلی دشمن کے لفظ کو صہیونی دشمن سے بدل دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق نصاب سے عیسائیوں اور ہم جنس پرستوں کے خلاف نفرت انگیز مواد کو بھی حذف کردیا گیاہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular