دہشت گردی کے شواہد کی موجودگی میں دنیا مزید خاموش یا لاتعلق نہیں رہ سکتی
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد مہیا کردیئے ہیں، مالی اور مادی امداد کی تفصیلات کیساتھ دہشت گردی میں ریاستِ ہندوستان کے براہِ راست کردار کی تفصیلات دنیا کے سامنے رکھ دی گئی ہیں جو ان شواہد کی موجودگی میں اب مزید خاموش یا لاتعلق نہیں رہ سکتے، ہم توقع کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی ترک کرنے اور پاکستان میں ہزاروں معصوم انسانوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے بھارت کو مجبور کریگی، انہوں نے کہا کہ ہماری باہمت و بہادر سیکیورٹی ادارے اور افواج اپنے عوام کے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- دہشت گردی میں بھارتی کردار بے نقاب کر دیا،عمران خان


































