Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع خیبر میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں 22 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر فورسز نے آپریشن کیا، دہشت گردوں نے موت کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دس سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا، فورسز کی فائرنگ سے 22 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ ہلاک کیے گئے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے جانے والے خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی مزید خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری کے تحت وژن عزمِ استحکام کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحہ برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دس سالہ بچے کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور معصوم شہید کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular