مقصد مسجد ابراہیمی کو یہودیت میں تبدیل کرنا ہے،اسرائیل حرم ابراہیمی کی زمینوں پرقبضے کے ذریعے الخلیل کے تاریخی اور اسلامی تشخص کو مٹانا چاہتا ہے،ترجمان حماس
اسرائیل تمام حربے یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کیلئے کررہا ہے،مفتی اعظم فلسطین، اسرائیل کو عالمی برادری کے سامنے جواب دینا ہوگا،عرب لیگ
غزہ(نیوز ڈیسک) حماس نے حرم ابراہیمی کی زمینوں پر صہیونی قبضے کی کارروائی کومقدس مقام کی اراضی پر کھلا ڈاکااور چوری قرار دیا ہے، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ قبضے کی کارروائی مقدس مقام پرغاصبانہ قبضے کی مجرمانہ کوشش ہے جس کا مقصد مسجد ابراہیمی کو یہودیت میں تبدیل کرنا ہے، اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطین کے مقدس مقامات کی املاک پرقبضہ کررہا ہے تاکہ یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جاسکے، وہ حرم ابراہیمی کی زمینوں پرقبضے کے ذریعے الخلیل کے تاریخی اور اسلامی تشخص کو مٹانا چاہتا ہے، مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے بھی اسرائیلی قبضے کو تاریخیمسجد کی املاک چوری کرنے کے مترادف قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ تمام حربے مقدس مقام کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کیلئے کررہا ہے، دوسری طرف عرب لیگ نے صہیونی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک جرم قرار دیا ہے،عرب لیگ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے روکے، فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنا اور یہودی بستیاں بنانا ایک ایسا جرم ہے کہ جس پر اسرائیل کو عالمی برادری کے سامنے جواب دینا ہوگا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- حرم ابراہیمی کی زمینوں پرصہیونی قبضہ کھلاڈاکا ہے،حماس
حرم ابراہیمی کی زمینوں پرصہیونی قبضہ کھلاڈاکا ہے،حماس
-
Ilyas - مئی 1, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































