سات کروڑ سے زائد لوگوں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی،حکام
تہران (نیوزڈیسک) ایران نے طبی عملے، فوج،پاسداران انقلاب اور عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کافی حد تک روک دیا ہے،ایران میں جہاں اموات میں کمی آرہی ہے وہیں متاثرہ افراد کی تعداد بھی گھٹتی جارہی ہے،ایران میں کورونا کی وبا کے خلاف جنگی بنیادوں پر شرو ع کی گئی مہم کے نتیجے میں صورتحال بہتری کی جانب جارہی ہے، نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے بتایا کہ اب تک سات کروڑ سے زائد لوگوں کی اسکریننگ ہو چکی ہے اسکریننگ کا بڑا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ کورونا کا ٹیسٹ کرانے کے لئے لوگوں کا اسپتالوں اور طبی مراکز جانے کا سلسلہ بہت ہی کم ہو گیا ہے،انہوں نے کہاکہ کورونا میں مبتلا نئے افراد اور ان سے رابطے میں رہنے والوں کا پتہ لگانے، بیماروں کا علاج کرنے اور ان سے رابطے میں رہنے والوں کو قرنطینہ میں رکھنے اور سڑکوں اور پبلک مقامات پر جراثیم کش دواؤں کے چھڑکاؤ کی مہم جنگی پیمانے پر جاری ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جنگی مہم،ایران میں کورونا کی وبا کنٹرول ہونے لگی
جنگی مہم،ایران میں کورونا کی وبا کنٹرول ہونے لگی
-
Ilyas - اپریل 17, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 7
- 0 minute read


































