Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ترکیہ: ملبے سے 101 گھنٹے بعد ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو زندہ نکال لیا گیا

انقرہ: ترکیہ میں عمارت کے ملبے سے خاندان کے چھ افراد کوایک سو ایک گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ ترکیہ اور شام میں جہاں ہرطرف تباہی کی داستانیں بکھری ہوئی ہیں وہیں معجزات بھی رونما ہورہے ہیں۔ ترکیہ کے علاقے اسکندرون میں امدادی کارکنوں نے منہدم عمارت سے چھ افراد کو 101 گھنٹے گزرنے کے بعد نکال لیا۔ ایک ہی گھر کے چھ افراد منہدم ڈھانچے کے اندر باقی چھوٹی سے جگہ میں اکھٹے ہوکر زندگی کی جدوجہد کرتے رہے۔ باہر نکالے جانے پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ اس سے قبل بھی کئی عمارتوں سے بچوں سمیت کئی افراد کو کئی کئی گھنٹے بعد نکالا گیا ہے۔ تاہم اب زلزلے کے چار دن گذرنے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کی زندگی کی امید دم توڑ رہی ہے۔ ادھر 15سالہ مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے شہری کی تصویر نے دیکھے والوں کو رلا دیا ہے باپ کا کہنا ہے کہ وہ ملبے سے لاش نکلنے تک ہاتھ نہیں چھوڑے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular