Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

بھارت داعش گٹھ جوڑ بے نقاب، پاکستان کواہم ثبوت مل گئے

بھارت نے جلال آباد جیل اور کابل میں سکھ گوردوارہ سمیت بڑے پیمانے پر حملے کرائے، سری لنکا، نیویارک اور اسٹاک ہوم کے حالیہ حملے بھی بھارتیوں نے کئے، امریکی جریدہ
اے پی ایس حملے کے دوران بھارت سے کی گئی کالز کا ریکارڈ مل گیا، بھارت نے ٹی ٹی پی سمیت 4 گروپس کے انضمام کیلئے گذشتہ سال 10 لاکھ ڈالر دئے، معاون خصوصی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی جریدے فارن پالیسی نے داعش اور بھارتی روابط منظرعام پر لاکر دہشت گردی اور بھارت کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا،دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے نئے ثبوت پیش کردیے، تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فارن پالیسی نے داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کو عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا ہے، جریدے کے مطابق داعش کے افغانستان میں اگست میں جیل پر حملے نے ابھرتے خطرے کو بڑھا وا دیا ہے، جریدے کے مطابق 2019میں سری لنکا میں بم دھماکے اور2017میں نئے سال پر ترکی میں کلب پرحملے ہوئے، 2017میں نیو یارک اوراسٹاک ہوم حملے نے دنیا کو ششدر کر دیا،جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں اہم موڑ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران ثابت ہوا اور نوجوان وہاں بڑی تعداد میں رخ کر رہے تھے جس میں بھارت اور وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، بھارت سے افغانستان میں داعش کے ذریعے بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے جس کی سب سے بڑی مثال جلال آباد کی جیل پر حملہ ہے، اس کے علاوہ کابل میں سکھ گوردوارہ پر حملہ بھی بھارت سے کیا گیا اور داعش نے یہ منصوبہ بہت سوچ سمجھ کر تشکیل دیا تھا، بھارت کے دہشت گرد گروپوں کی سر پرستی کے واضح ثبوت ہیں۔ بھارت کے پاکستان، افغانستان میں موجود نیٹ ورکس سے روابط اورسر پرستی کے ثبوت ہیں، بھارت نے داعش کو استعمال کر کے مذہبی گروپس اور دہشت گرد نظریات کو فروغ دیا ہے، ادھر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارت کے دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے ثبوت ہیں، آرمی پبلک اسکول حملے کا ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں تھا اور پاکستان کے پاس بھارت سے کی گئی فون کالز کے ثبوت بھی ہیں، ’را‘ نے پاکستان میں پڑوسی ملک کے سفارت خانے کے ذریعے چینی قونصلیٹ، گوادر میں ہوٹل اور کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرایا،2019 میں کابل میں بھارتی سفارتخانے نے تحریک طالبان پاکستان کو 10 لاکھ ڈالرز دیے جس کا مقصد ٹی ٹی پی اور 4 دیگر دہشت گرد تنظیموں کو ضم کرنا تھا، ان کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث اسلم اچھو کے پرائمس اسپتال نئی دلی میں علاج کے ثبوت ہی

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular