Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

باہر لگائی آگ اندر پہنچ گئی، امریکی شہر فوجی چھاونیاں بن گئے


نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کا انعقاد چیلنج بن گیا، فسادات روکنے کیلئے دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی اور ری پبلکنز کی اکثریتی ریاستوں کو چھاو ¿نی بنادیا گیا
کئی ریاستوں میں ایمرجنسی،واشنگٹن میں کیپٹل ہل،وائٹ ہاو ¿س اور سپریم کورٹ کی عمارت کی ناکہ بندی، خارادار تارلگاکر تمام راستے بند کردئے گئے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا نے پوری دنیا خاص طور پر مسلم ممالک میں سیاسی خلفشار ، فسادا ت اور ہنگاموں کی جو آگ لگائی تھی وہ خود امریکا کے اندر پہنچ چکی ہے اور نومنتخب صدر جوبائیڈن کی حلف برداری پر فسادات روکنے کیلئے دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی اور ری پبلکنز کی اکثریتی ریاستوں کو چھاو ¿نی بنادیا گیا، ہزاروں نیشنل گارڈز نے سڑکوں اوراہم عمارتوں کے مقامات پر ذمہ داریاں نبھائیں ،ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،واشنگٹن میں کیپٹل ہل،وائٹ ہاو ¿س اور سپریم کورٹ کی عمارت کے گرد کنکریٹ کے بلاک رکھ کر انہیں محفوظ بنایا گیا جبکہ خارادار تارلگاکر راستے بند کردئے گئے ، ایف بی آ ئی اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے خبردار کیا تھا کہ ملک کی تمام ریاستی اسمبلیوں کی عمارتوں کے باہر ٹرمپ کے مسلح حامیوں کے مظاہروں اور حملوں کا خطرہ پایاجاتا ہے ، اعلی سطح کے سیکیورٹی اجلاس کے دوران بھی ملک میں تشدد کے خدشات کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی گئی، ایف بی آئی کے انتباہ کے بعد امریکابھر کے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا جبکہ نیویارک میں کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ،20ہزارسے زائد فوجی اہلکار او ر134 لڑاکا طیارے واشنگٹن ڈی سی منتقل کیے گئے ۔ٹرمپ کے حامیوں کے کانگریس پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں دارالحکومت واشنگٹن میں تعینات کیے گئے سیکیورٹی اہلکاروں کی یہ تعداد، عراق، شام اور افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular