تسلط پسندانہ عزائم روکنے کا راستہ طاقت کو مضبوط بنانے کے سوا کچھ نہیں
تہران(نیوز ڈیسک)سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس کے ساحل پر اپنی بحری یونٹ کے زیر زمین اسٹریٹیجک میزائل اڈے کی رونمائی کردی ، کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے زیر زمین میزائل سٹی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ارضی سالمیت، خود مختاری اور انقلاب اسلامی کے دفاع میں ہماری منطق خود کو مضبوط و طاقتور بنانا ہے ، ہمارے دشمن ہماری منطق کی طاقت کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ طاقت کی منطق سمجھتے ہیں لہذا ان کے تسلط پسندانہ عزائم اور منصوبوں کو روکنے کا واحد راستہ اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط بنانے کے سوا کچھ نہیں ان میزائلوں میں دشمن کے الیکٹرانک جنگی ساز و سامان سے عبور کرتے ہوئے بھاری تباہی مچانے ، ٹھیک نشانے پر لگنے اور سینکڑوں کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت موجود ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران کی زیر زمین میزائل اڈے کی رونمائی
ایران کی زیر زمین میزائل اڈے کی رونمائی
-
Ilyas - جنوری 13, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































