امریکی سفیر کا دہشت گردانہ اقدامات میں بنیادی کردار رہا ہے، ایران
تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے بغداد میں امریکی سفیراور دو سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردیں ،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہاہے کہ امریکی سفیر میتھیو ٹالر کا جنرل قاسم سلیمانی کی مجرمانہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ امریکی اقدامات اور ایرانی قوم کے خلاف پابندیوں میں بنیادی کردار رہا ہے، اس سے پہلے امریکا نے عراق میں تعینات ایرانی سفیر ایرج مسجدی پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کا ایک قریبی دوست قرار دیکر پابندی لگادی تھی، وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران مخالف کوئی اقدام بے جواب نہیں رہے گا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- ایران کا منہ توڑ جوابی اقدام،امریکی سفیر پر پابندیاں


































